آصف علی زرداری نواز شریف  کے جیل جا  نےکے منتظر

 
0
495

اسلام آباد اکتوبر 10 (ٹی این ایس ) سابق صدر آصف علی زرداری  بھی  نواز شریف  سے دشمنی  پر اتر آئے ۔ان کا کہنا ہے یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں۔انہوں نے کہا جمہوری نظام میں نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا، پارلیمانی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔مگرمیں  نواز شریف  کو بنانا چاہتا  ہوں ، وہ ملک میں انتشار پھیلانا اور سب کچھ عدلیہ و فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جیل جانے سے کوئی سیاستدان کمزور نہیں ہوتا، دیکھتے ہیں نوازشریف پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان یا سندھ کی کس جیل میں جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا  میرے بیان کے بعد انہوں نے خوف کے باعث مجھ سے ملاقات نہیں کی تھی۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب دس پیغامات بھجوا چکے ہیں لیکن ان سے کوئی بات نہیں ہوئی، نوازشریف کے لنچ کی مجھے پرواہ نہیں تھی، میں پائے نہیں کھاتا، نوازشریف کے ساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی ساتھ لے کر گیا ہوں۔ٓصف علی زرداری نے کہا چودھری نثار پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، فضل الرحمن صاحب میرے پاس آئے تھے تو مولانا صاحب کو کہا اگر آپ ضامن نہیں بن سکتے تو اور کون بنے گا

 سابق صدر نے  عمران خان  کو بھی آڑے ہاتھوں لیا   کہتے ہیں ، اﷲ نہ کرے کہ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالیں، مجمع بلا کر کنسرٹ کرنا الگ اور ملک چلانا الگ کام ہے۔

دریں اثنا آصف زرداری 2 روزہ دورے پر پشاورپہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے ممکنہ دھاندلی کیخلاف موثراقدامات اٹھائے جائیں۔