پاک بھارت ایٹمی جنگ : دنیا کی90 فیصد آبادی ختم ہوجائے گی، امریکی ماہرین کا انکشاف

 
0
442

واشنگٹن فروری 23 (ٹی این ایس): امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا کی90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں پوری دنیا دو ہفتوں میں جوہری دھویں کی لپیٹ میں آ جائے گی اور 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو جائے گی اور تہذیب کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا،پاکستان اور بھارت دو پڑوسی ملک اور نیوکلیئر طاقت ہیں ، امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیئر طاقتیں جن کے پاس ہیرو شیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند سو جوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگنا پڑیں گے۔