نیب کی ہیلی کاپٹر اسکینڈل سے عمران خان کا نام نکالنے کی درخواست،پرویز خٹک کا نام شامل رہے گا

 
0
322

اسلام آباد اپریل 03 (ٹی این ایس): نیب نے ہیلی کاپٹرا سکینڈل میں عمران خان کا نام نکالنے کی سفارش کر دی ہے جبکہ پرویز خٹک اور دیگر ملزمان کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل رہے گا۔ نیب پراسیکیوشن نے ہیلی کاپٹر اسکینڈل سے عمران خاان کا نام نکالنے کی سفارش کر دی ہے جس کے بعد عمران خان کا نام ملزامان کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ ان کی جانب سے حکومتی ہیلی کاپٹر کثرتِ استعمال کی وجہ سے ناکارہ ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر کو پورا وقت استعمال کرنے کے بعد کاغذوں میں آدھاوقت دکھایا گیا جبکہ خرچہ بھی 80ہزار روپے فی گھنٹہ کی بجائے 28ہزار روپے دکھایا گیا۔ایم آئی17 ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تو اسے پرزوں کی شکل میں مرمت کے لیے کراچی بھجوا دیا گیا۔ دوسری جانب مالم جبہ اراضی سکینڈل میں پرویز خٹک کو رلیف دے دیا گیا ہے البتہ دیگر ملزامان کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل رہے گا۔ مالم جبہ اراضی سکینڈل میں صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کا م شامل ہے اس کے علاوہ ایم ڈی ٹورزم کا نام بھی اس سکینڈل میں موجود ہے جس کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی، یاد رہے کہ مالم جبہ میں اراضی کو 15سال تک لیز پر دینے کا اشتہار دیا گیا تھا تاہم لیز دینے کے بعد اس میعاد کو بڑھا کر32سال کر دیا گیا۔