انسپکٹر جنرل اف اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی طرف سے ناکوں اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹ پر افسروں اور جوانوں کی حفاظت کے لیے ایس او پی جاری

 
0
494

اسلام آباد اگست 25 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل اف اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی طرف سے ناکوں اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹ پر افسروں اور جوانوں کی حفاظت کے لیے ایس او پی جاری۔ وفاقی پولیس کا ناکوں پر مورچے بنانے کا فیصلہ۔ پولیس اہلکار ناکوں پر اب تین کی بجائے چار سے پانچ اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
ایک ناکے پر دو ایس ایم جی جبکہ دو نائن ایم ایم پسٹل ہوں گے۔ ناکہ ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں سے 12 کی بجائے 8 گھنٹے ڈیوٹی لی جائے گی۔ پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ بھی فراہم کر دئے گئے ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس کاجوان گاڑی کو چیک کرنے کے لیے مخصوص جگہ پر روکے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔ ڈیوٹی پر موجود اسلحہ سے لیس جوان اپنی گن کی پوزیشن سہی سمت رکھے گا۔ ڈیوٹی پر موجود افیسر چیکنگ کے لیے روکے گے شخص سے نہائت ہی احترام اور تحمل مزاجی سے پیش آئے گا۔ ہر ناکے پر متعلقہ ایس ایچ اور گشت افسر چیکنگ کو یقینی بنائے گا۔ تمام ناکوں پر مورچوں کے ساتھ ساتھ بیریئرز میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تمام سینئر آفیسرز ایس پی سے لے کر ڈی ائی جی تک ناک جات پر چیک پرٹال ڈالیں گے۔