نیب ریفرنس میں پہلی ریکوری، ملزم نے60کروڑ کا پلاٹ نیب کو واپس کردیا

 
0
476

راولپنڈی اپریل 03 (ٹی این ایس): جعلی اکاؤٹس کیس میں قومی احتساب بیورو نے پہلی ریکوری کر لی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے یونس کودوائی سے 60کروڑ روپے کا پلاٹ واپس حاصل کر لیا ہے۔ یونس کودوائی سابق صدر آصف علی زرداری کا دوست ہے اور پارک لین اسٹیٹس میں آصف زرداری کاروباری شراکت دار بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم پر کراچی میں مندر اور لائبریری کی زمین غیرقانونی طور پرالاٹ کرانے کا الزام ہے اور نیب ریفرنس میں یونس کودوائی کے ساتھ 8 اور لوگ بھی نامزد ہیں جبکہ یونس کودوائی نے تحریری طور پر60کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ نیب کو واپس کر دیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے نیب بے نامی کھاتوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہے اور منگل کے روز بھی نیب نے کراچی میں 9ارب روپے بیرونِ ملک بھیجنے والے 12جعلی اکاؤنٹس پکڑ کر 3 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اب بدھ  کے روز نیب نے پہلی ریکوری کر لی ہے جس میں 60کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا کیس نیب عدالت مین زیرِسماعت ہے اور ان کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔