نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا

 
0
369

کراچی ستمبر23(ٹی این ایس):نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر سید علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا ۔۔ملزمان نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ملزمان پر نیشنل بینک کے حوالے سے بنگلہ دیش میں 18ارب روپے کی خرد برد کا الزام تھا ۔ کراچی ہائیکورٹ نے آج درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔اس کے بعد نیب نے بینک کے 2 ریجنل چیفس اور جی ایم بنگلادیش سید علی رضا کو گرفتارکر لیا ۔جن سے مزید تفتیش بھی متوقع ہے ۔