اسلام آباد (ٹی این ایس) خانیوال میں جنرل اسسٹنٹ ریونیو کے طور پر گوہر نواز ڈھکو کی تعیناتی پر شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے دلی مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی تقرری کو انتظامی امور کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
گوہر نواز ڈھکو اس سے قبل تحصیلدار کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور عوام دوست طرزِ عمل کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ ایک تعلیم یافتہ، خوش اخلاق، سنجیدہ اور ملنسار شخصیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں، جبکہ ہمدردی، اخلاص اور غریب پروری ان کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گوہر نواز ڈھکو کی تعیناتی سے خانیوال میں ریونیو نظام مزید مؤثر، شفاف اور عوامی ضروریات کے مطابق ہونے کی توقع ہے۔ مختلف حلقوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوامی مسائل کے بروقت حل میں مثبت کردار ادا کریں گے۔











