اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کر یک ڈاون جاری،سنگین جر ائم میں ملوث چھ مجرمان اشتہا ریو ں سمیت21جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ گولڑہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ پھلگراں اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,128گرام آئس، 266 گرام ہیروئن، 430 گرام چرس، پانچ عددپستول معہ ایمونیشن اور چار خنجر برآمد کرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی













