حسن ابدال (ٹی این ایس) صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حامل گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا

 
0
2

حسن ابدال (ٹی این ایس) صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حامل گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اٹک کی جانب سے غیر معمولی، مثالی اور اعلیٰ سطح کے انتظامات کیے گئے تھے۔ دورے کے موقع پر سکیورٹی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ، مہمانوں کے استقبال اور مجموعی نظم و ضبط کو ہر سطح پر قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔ اس اہم دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے موقع پر انتظامات کی نگرانی کی۔ دورے کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے اٹک کی پوری ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی مثال قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی سطح کی اہم شخصیت کے دورے کے دوران جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ لائقِ تحسین ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی اور بہترین، بروقت اور مؤثر انتظامات پر انہیں خصوصی شاباش دی۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ حسن ابدال کی انتظامیہ نے نہ صرف ضلع اٹک بلکہ راولپنڈی ڈویژن کا نام روشن کیا ہے اور یہ انتظامات مستقبل کے لیے ایک معیار کی حیثیت رکھتے ہیں۔