راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کی دو لیڈیز پولیس افسران کا اعزاز

 
0
3

راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ )راولپنڈی پولیس کی دو لیڈیز پولیس افسران کا اعزاز، لیڈی انسپکٹر ارم خانم نے 4واں فٹنس چیلنج چمپئن شپ کے مقابلوں میں 2 گولڈ میڈل اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شائستہ بتول نے 1 سلور میڈل اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی دو لیڈیز پولیس افسران کا اعزاز، لیڈی انسپکٹر ارم خانم نے 4thفٹنس چیلنج چمپئن شپ کے مقابلوں میں 2 گولڈ میڈل اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شائستہ بتول نے 1 سلور میڈل اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا، مقابلوں کا انعقاد 2 فروری 2026 کو پشاور میں ہوا،پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔