شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا ٗشاہ محمود قریشی 

 
0
388

 

اسلام آبادستمبر 23 (ٹی این ایس)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کی اور کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری اطمینان بخش ہے۔