لوڈشڈینگ کے باعث انتخابی عمل سست روی کا شکار

 
0
341

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے اہم دن بھی وزارت بجلی و توانائی کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ،لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں عام شہریوں کو دقت کا سامنا ہے وہیں انتخابی عملے کو بھی انتخابی عمل آگے بڑھانے میں شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہاہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث پولنگ سٹیشنز میں موجودہ عملہ کام کے دوران شدید پریشانی کا شکار ہے۔