بھارت سی پیک اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے سازش کررہاہے ٗ عبد القادر بلوچ 

 
0
3064

اسلام آبادستمبر 23 (ٹی این ایس)وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک )اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے سازش کررہاہے۔ہفتہ کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کے داخلی اورخارجی امور کے وزراء نے اقتصادی راہداری پر اپنے تحفظات کااظہار کیاتھا۔جنیوا میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بھارت کالعدم تنظیموں کو پاکستان کے خلاف کام کرنے کیلئے وسائل فراہم کررہاہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کاپْرامن صوبہ ہے اور ان علاقوں میں لوگ مشکلات کاسامنا کئے بغیر رہائش پذیر ہیں اور بلاخوف وخطر سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی اورعوام کے معیارزندگی کو بہتربنانے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔
لاہور سمیت اہم اضلاع کی 964امام بارگاہوں ، مساجد کو دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر انتہائی حساس قرار دیدیا گیا