آئندہ سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے،انجینئراحسن اقبال

 
0
345

نارووال ستمبر 23(ٹی این ایس): وفاقی وزیرداخلہ انجینئراحسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جن کوبوتل میں بندکردیں گے،عمران خان نارووال ڈسٹرکٹ ہسپتال جیساایک ہسپتال بھی خیبرپختونخواہ میں دکھاؤ،عمران خان جوکام نہیں آتااس میں ٹانگ نہ اڑائیں،اب پی ٹی آئی کے جلسوں کی تعدادبھی سکڑنے لگی،پاکستان کی ترقی کادوسرانام مسلم لیگ ن ہے۔ انہوں نے نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام جانتے ہیں کس کے دورحکومت میں ترقی ہوئی۔

پاکستان کی ترقی کادوسرانام مسلم لیگ ن ہے۔انشاء اللہ آئندہ سال 24گھنٹے بجلی آئے گی اور ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔بہت جلد بجلی کے جن کوبوتل میں بندکردیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاکردارترقی میں نہیں بلکہ سازشیوں میں ہے۔خان صاحب خیبرپختونخواہ میں جرمنی اور فرانس جیسے ہسپتال بنائے؟ نارووال ڈسٹرکٹ ہسپتال جیساایک ہسپتال بھی خیبرپختونخواہ میں دکھاؤ؟احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے خیراتی ادارے بنارکھے ہیں۔

چندہ اکٹھاکرنے میں عمران خان کاکوئی ثانی نہیں۔قوم کوکنٹینرپرچڑھنے والوں کی ضرورت نہیں۔عمران خان لوگوں کی ٹانگیں کھینچنے والاکام بہت اچھا کرسکتے ہیں۔جوکام نہیں آتاعمران خان اس میں ٹانگ نہ اڑائیں،اب عمران خان کے جلسوں کی تعدادبھی سکڑنے لگی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دورمیں آج پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور سندھ سمیت پوراپاکستان ترقی کررہاہے۔جبکہ یہ جلنے والے جلتے رہیں گے، الزام تراشی والے الزام اور دھرنے والے سڑکوں پربیٹھے رہیں گے۔