حامد سعید کاظمی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

 
0
430

اسلام آباد ستمبر23(ٹی این ایس): سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ حج کرپشن کیس میں بری ہونے کے بعد اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے رائے مدثر اقبال کے ذریعے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حامد سعید کاظمی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب اور طبی معائنہ کیلئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن کے چارجز ہیں اور انکا ٹرائل بھی جاری ہے لیکن سپریم کورٹ نے طبی معائنہ کیلئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔ حامد سعید کاظمی کے بری ہونے کے باوجود ابھی تک ان کا اکائونٹ بحال نہیں ہوا ہے ۔