چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

 
0
20864

اسلام آباد ستمبر 24(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،جس میں شریف فیملی کی لندن روانگی اور نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدربننے کیلئے ترمیم کے معاملے کواٹھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام 5بجے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کریں گے۔عمران خان پریس کانفرنس میں نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدربننے کیلئے ترمیم،انتخابی اصلاحات، شریف خاندان کی لندن روانگی اور ملکی سیاسی صورتحال پربات کریں گے۔اسی طرح عمران خان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرپارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔