اسلام آباد 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ماما،بھانجھا اور بیٹا نرسری مالک کو چونا لگا گئے، متاثرہ شہری درخواست لیکر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
بحریہ ٹاؤن کے سابقہ اور موجودہ مالکان ملک ریاض حسین اس کے بیٹے علی ریاض ملک اور اس کے بھانجھے خالد علی اسحاق نے فارم لاہور میں فارم ہاوس کی لینڈ سکیپنگ کیلئے اسلام آباد میں نرسری مالک سے رابطہ کیا
کام مکمل ہونے کے بعد رقم ادا کرنے کے موقع پر ملک ریاض حسین،علی ریاض،خالد علی اسحاق اور پراجیکٹ منیجر افضل نے شہری کو اثرورسوخ اور طاقت کے زور پر نو دو گیارہ ہونے کا حکم صادر کر دیا
ظالم ٹولے نے محنت مزدوری کی رقم ہڑپ کرکہ خاندان سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ شہری کا پولیس کو دی گئی دادرسی کی درخواست میں موقف
ملک ریاض کے بھانجے خالد علی اسحاق نے آصل روڈ لاہور میں ملک ریاض حسین کے بیس ایکٹر کے فارم ہاوس کی لینڈ سکیپنگ کو کنٹریکٹ دیا۔متاثرہ شہری کی پولیس کو دی گئی درخواست میں استدعا
چھ سال سے ملک ریاض حسین اس کے بیٹے علی ریاض،بھانجے خالد علی اسحاق اور منیجر افضل کی منت سماجت کر رہا ہوں لیکن بااثر ٹولے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔متاثرہ شہری
رقم کے تقاضے پر اثرورسوخ اور طاقت کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔متاثرہ شہری
ملک ریاض حسین کے ذاتی موبائل نمبر،ان کے بیٹے علی ریاض بھانجے خالد علی اسحاق اور افضل سے ان کے ذاتی موبائل پر رابطہ کیا جس کے ثبوت موجود ہیں۔متاثرہ
ملک ریاض حسین اور اس کے بیٹے سے بارہا رقم کے مطالبے پر ان کے منیجر افضل نے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔متاثرہ شہری
ملک کی طاقتور ترین اور بڑے کاروباری شخص نے اپنے ذاتی فارم ہاوس کی لینڈ سکیپنگ،پودوں اور کھجور کے درختوں کی رقم ہڑپ کر لی ہے۔متاثرہ شہری کی دھائی
بااثر ٹولے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرکہ سائل کی رقم واپس دلوائی جائے۔متاثرہ شہری کی پولیس اور ٹائمز انٹرنیشنل نیوز سروس(ٹی این ایس) سے گفتگو میں دہائی
ٹی این ایس نے شہری کو محنت مزدوری کی رقم سے محروم کرنے والے ملزمان سے ان کے درجہ زیل موبائل نمبرز
1۔ 03458494444۔خالد علی اسحاق
2۔ +971 55 961 4891۔علی ریاض ملک
3۔ 03085554074۔ملک ریاض حسین
4۔00447460674999 شاہد قریشی
پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا