کراچی، ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

 
0
605

کراچی ستمبر24(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن پر ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھادی گئی، فائربریگیڈکی10 گاڑیوں کی مدد تقریباً تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں واقع 3 منزلہ ریسٹورنٹ آگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔

فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تفتیشی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیر تعمیر عمارت ہے جس کے گراؤنڈ فلور پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ واقع ہے، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے فرسٹ فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے دوران دھماکے کی آواز بھی آئی، جو ممکنہ طور پر سلینڈر پھٹنے کی وج

ہ سے ہوسکتی ہے۔