رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ،خوراک کی برآمدات میں 13.05فیصداضافہ ریکارڈ

 
0
424

کراچی جنوری 2(ٹی این ایس)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خوراک کی برآمدات میں 13اعشاریہ 05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2017کے دوران 14 لاکھ 91 ہزار 592 ڈالرز مالیت کی اشیاخورد و نوش برآمد کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 13 لاکھ 19 ہزار ڈالر زمالیت کی خوراک برآمد کی گئی تھی۔مذکورہ بالا عرصے کے دوران چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 20اعشاریہ 05 فیصد اضافہ ہوا۔