لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج پھر لگے گی

 
0
1422

لندن ستمبر 24(ٹی این ایس):لندن میں آج نواز شریف اورشہبازشریف کی ون آن ون ملاقات ہوگی،ملاقات میں نوازشریف کی پاکستان واپسی اور شریف فیملی کودرپیش سیاسی مشکلات بھی زیرغورآنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی مشاورت میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کے سیاسی حالات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےپاکستان آنےیانہ آنےکےبارے میں معاملہ زیربحث آسکتا ہے، ملاقات میں شریف فیملی کی سیاسی مشکلات پرغورہوگا