کراچی میں دھاندلی کی کوشش، خاتون سمیت 7گرفتار

 
0
329

کراچی جولائی 25(ٹی این ایس)کراچی میں این اے 239 میں دھاندلی کی کوشش پر پولیس نے خاتون سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق الفلاح کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے پاس سے جعلی فارم45 برآمد ہوا، ملزم نےجعلی فارم پولنگ ایجنٹس کو دینے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ فارم 45 پر حتمی انتخابی رزلٹ تیار کیا جاتا ہے۔ ملزم کو پریزائیڈنگ افسر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر 7 افراد کو مختلف پولنگ اسٹیشنز سے گرفتار کیا گیا ہے۔