پولنگ افسردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

 
0
305

لیہ جولائی 25(ٹی این ایس)قومی اسمبلی کے حلقے این اے188لیہ میں پولنگ افسردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ افسرطاہررضا گورنمنٹ مڈل سکول شاہنواز میں ڈیوٹی انجام دے رہاتھاکہ اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ طاہررضا کی وفات کی وجہ سے پولنگ کا عمل لگ بھگ ایک گھنٹہ رکا رہا۔