سوچی سمجھی سازش کے تحت ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کیا گیا‘ چوہدری منظور کا الزام 

 
0
474

یہ وہی سازش ہے جو نادرہ کے چیئرمین نے (ن) لیگ کیساتھ مل کر کی تھی ‘ جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب
لاہور25جولائی(ٹی این ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمدنے الزام عائد کیا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کیا گیا،میرے اپنے پولنگ سٹیشن اور گاؤں میاں والا کے 192 ووٹ دوسرے گاؤں ساندہ کلاں میں منتقل کر دئیے گئے جس کا فاصلہ تین کلو میٹر ہے۔ پیپلز پارٹی کے میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق چوہدری منظور نے کہا کہ میرے بہنوئی کے گاؤں بازید پور کے 589 ووٹ دوسرے گاؤں کھریپڑ میں بھیج دئیے گئے
جس کا فاصلہ تقریباً 2 کلو میٹر سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ووٹ آبائی علاقوں کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ ہوتے رہے ہیں حتی کہ بلدیاتی انتخابات میں یہ ووٹ انہی پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ ہوئے۔یہ وہی سازش ہے جو نادرہ کے چیئرمین نے (ن) لیگ کے ساتھ مل کر کی تھی تاکہ ہمارے مضبوط پولنگ اسٹیشن کو خراب کر سکیں۔