قبل از وقت انتخابات کی بات سے لگتا ہے پی ٹی آئی والوں کو ہارنے کی جلدی ہے‘ طلال چوہدری

 
0
419

لاہور نومبر 19(ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فون کالز پر ڈرانے دھمکانے کی بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے اور اگر لوگ شکایت کررہے ہیں تو اس میں ضرورحقیقت بھی ہوگی،کسی پر انگلی اٹھانے کی بجائے چاہتے ہیں ہر کوئی حد میں رہ کام کرے، پہلے بھی نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری سے (ن) لیگ کو نقصان ہوا ہے،اس سے (ن) لیگ کو اپنی نوسیٹیں قربان کرنا پڑی ہیں۔ لیکن ہم نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، نئی مردم شماری سے چھوٹے صوبوں کو سیٹیں مل رہی ہیں لیکن (ن) لیگ نے چھوٹے صوبوں کو سیٹیں ملنے پر مزاحمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی بات سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو ہارنے کی جلدی ہے۔عوام کام کو ووٹ دیتے ہیں الزام کو نہیں۔پارٹی چھوڑنے کی غلطی کرنے والا عزت اور سیٹ سے جائے گا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فون کالز پر ڈرانے دھمکانے کی بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے،اگر لوگ شکایت کررہے ہیں تو اس میں حقیقت ضرور ہوگی،کسی پر انگلی اٹھانے کی بجائے چاہتے ہر کوئی حد میں رہ کام کرے، پہلے بھی نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کرتے ہیں،عوام عمران خان کی بات ایک کان سے سنتے اوردوسرے سے نکال دیتے ہیں۔