ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی

 
0
620

کراچی نومبر 19(ٹی این ایس) اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پاکستان میں 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر2017ء کو ہوگی۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے چاند کی شہادتیں ملتان، قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں 12 ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ چاندکی شہادتیں ملتان،قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئی ہیں۔