دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
358

لاہور جولائی 30(ٹی این ایس) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پیر کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔

دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 215300 کیوسک اور اخرج 113700کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد65700 کیوسک اوراخراج65700کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد34500کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 63300 کیوسک اور اخراج32400 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 264900 کیوسک اور اخراج 257400کیوسک،چشمہ میں آمد250000 کیوسک اوراخراج 197000کیوسک، تونسہ میں آمد212000کیوسک اور اخراج185100 کیوسک، پنجند میں آمد10600 کیوسک اوراخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد145200 کیوسک اور اخراج 105200 کیوسک، سکھر میں آمد86200کیوسک اور اخراج35800 اور کوٹری بیراج میں آمد42700 کیوسک اور اخراج 2000 رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1515.59 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.180 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1148.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.733 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.219 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔