امریکا اور طالبان کے مابین خفیہ ملاقات مثبت رہی،امریکی میڈیا 

 
0
446

طالبان کا اصرار تھا افغان حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا،رپورٹ 
واشنگٹن جولائی 30(ٹی این ایس) امریکا آج کل افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔امریکی حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کے امکانات کی تلاش میں تھی اور اس سلسلے میں اوّلین پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے نمائندوں اور افغان طالبان کے مابین ہونے والی خفیہ ملاقات سے مثبت اشارے ملے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کا اصرار تھا کہ افغان حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا۔اس سے قبل امریکی حکومت ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہے کہ طالبان کو کابل حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے اور امن عمل کا آغاز لازماً افغان سربراہی میں ہی ہونا چاہیے۔