ہائیکورٹ کا مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم ،مقررہ سائز سے بڑے فلیکس ، بینرز لگانے پر پابندی عائد

 
0
428

تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کوفلیکسز لگا کرچھپادیاگیا، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،مال روڈپر پودے لگائے جائیں ‘ جسٹس علی اکبر قریشی 
لاہور جولائی 30(ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقررہ سائز سے بڑے فلیکس اور بینر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کوفلیکسز لگا کرچھپادیاگیا، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔فاضل عدالت نے مال روڈکواصل حالت میں بحال اورمال روڈ پرپودے لگانے کاحکم دیتے ہوئے مقررہ سائزسے بڑے فلیکس اوربینرلگانے پرپابندی عائدکردی۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو، پی ایچ اے اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کر دی۔