ن لیگ کے بیشتر لوگوں سے ہماری بات چل رہی ہے،ہمارے امیدواروں کوووٹ دینگے، جہانگیر ترین

 
0
384

لاہور اگست 12(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اداروں کو کھوکھلا کر دیا ،شہبازشریف کی بیڈگورننس کی وجہ عوام کی خدمت نہیں ہوئی ،ہم اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کریں گے ۔ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں نمایاں برتری حاصل ہوئی ہے ،پنجاب کیلئے بہترین نظام لائیں گے ،

ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے بیشتر لوگوں سے ہماری بات چل رہی ہے،مسلم لیگ ن کے کئی ارکان ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ شفاف رکھیں گے اورسب کچھ عوام کے سامنے ہو گا،حکومت میں آکر شریف خاندان کے کارنامے بے نقاب کریں گے ،ساری پاور وزیراعلیٰ اپنے پاس رکھتا ہے وہ عوام کو دیں گے ،کوشش ہو گی اختیارات نچلی تک دیئے جائیں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نیا قانون بنا کر بلدیات کا انتخاب کروائیں گے ،پنجاب کی تاریخ میں جو کام نہیں دیکھاوہ کرکے دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیات کا بالکل نیا نظام لائیں گے قانون سازی کریں گے بلدیاتی سطح پرفنڈزکی تقسیم کاطریقہ بنائیں گے۔