عطائی ڈاکٹر نے ننھے بچے کی جان لے لی ،لواحقین سراپا احتجاج

 
0
332

رحیم یار خان اگست 12(ٹی این ایس)رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں قائم پرائیویٹ ہسپتال کے عطائی ڈاکٹر نے ایک ننھے بچے کی جان لے لی،لواحقین کا ڈاکٹر زاور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف تحصیل ہیڈ کواٹر کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج جاری

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں قائم ڈاکٹر اظہر کے نام پر چلنے والے سلیمہ پرائیویٹ ہسپتال میں عطائی ڈاکٹر موت بانٹنے میں سرگرم ڈیلوری کے لئے آئی خاتون کو ناتجربہ کار اور عطائی ڈاکٹروں نے نرمل ڈیلوری کا کہ کر بچے کی جان لے لی،لواحقین نے عطائی ڈاکٹرز اور ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ کیلئے درخواست درج کروا دی،

لواحقین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا ہماری مریضہ کو سہولتیں میسر نہ ہونے پر ٹی ایچ کیو سے ڈاکڑ اظہر نے ڈلیوری کیلئے اپنے کلینک پر بھیج دیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے اپنے کلینک پر عطائیوں کو MBBS ڈاکٹر بنا کر اپریشن کرنے کی اجازت دے رکھی ہے بچے کے دادا نے بتایا کہ سٹی پولیس نے دائی شہناز کیخلاف fir تو دے دی لیکن ڈاکٹر کیخلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے۔