آپریشن ردالفساد:سکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان میں 3خطرناک دہشتگرد ہلاک کردیے

 
0
3642

ڈی آئی خان :ستمبر 24(ٹی این ایس) :ملک بھرمیں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے،سکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان میں 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن رکنے کااشارہ کرنے پرموٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔ تاہم جوابی کاروائی میں سکیورٹی فورسزنے تینوں دہشتگرد ہلاک کردیے۔ہلاک دہشتگردو ں میں اقبال ،وحید اور ماجد شامل ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال کے سرکی قیمت 10 لاکھ روپے مقررتھی۔