راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی صدر انعم شیر کا صدر سرکل کے ایریا میں سکیورٹی ڈیوٹیز کا جائزہ، اے ایس پی صدر ، ایس ایچ او چونترہ اور ایس ایچ او چکری بھی ہمراہ تھے ایس پی صدر نے ٹھہلیاں انٹرچینج ،چکری انٹرچینج ، راجڑ پکٹس اور چائنیز گاردات کی سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور ضروری ہدایات دیں،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پکٹس اور گاردات پر تعینات افسران و جوان بمطابق SOP ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پکٹس ڈیوٹی کے دوران عوام الناس کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے، ڈیوٹیز کی حساسیت و نوعیت کو جانچتے ہوئے فرائض منصبی بااحسن انجام دیں، مشکوک افراد و گاڑیوں کینقل و حرکت پر خصوصی نگاہ رکھیں اور الرٹ ہو کر ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں ،سکیورٹی ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی صدر انعم شیر

















