رحیم یارخان (ٹی این ایس) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ظہیر خان نے نیشنل گیمز میں میڈل جیت کر پاکستان پولیس کا نام روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی نیشنل گیمز میں پاکستان پولیس کی جانب سے بیڈ منٹن کے مقابلوں میں حصہ لینے والے ضلع رحیم یارخان ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر خان کے آل پاکستان مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر میڈل پہنا کر ٹرافی دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد‘ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظفر خان ترین‘ ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ظہر خان بلاشبہ ایک اچھا پلیئر اور پولیس آفیشل ہے جس نے میڈل اور ٹرافی پاکستان پولیس کے نام سے جیت کر پورے ملک میں رحیم یارخان خان اور پاکستان پولیس کا نام روشن کر کے کارہائے نمایاں سر انجام دیا ہے جس پر وہ انہیں شاباش دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں ایسے کارنامے سر انجام دینے کے ساتھ اپنے جانشین بھی ٹرینڈ کریں گے۔













