مرغی سستی ٹماٹر مہنگے

 
0
7436

اسلام آباد ستمبر 24(ٹی این ایس)پنجاب میں مرغی سستی اور ٹماٹر مہنگے ہوگئے، ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطا بق ہر سبزی، گوشت اور گھروں میں پکائی جانے والی مختلف دالوں میں ذائقہ کے لیے استعمال ہونے والا ٹماٹر بھی عوام کی پہنچ دور ہوگیا، ٹماٹر کی قیمت 190 روپے سے 200 رو پے کلو تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 150 رو پے کلوسے 170 رو پے کلو فروخت ہو نے لگا۔ پا کستان کی تا ریخ میں پہلی مرتبہ فیصل آباد ریجن میں مرغی سستی اور ٹماٹر مہنگا ہوگیا جس پر عوام بلبلا اٹھے۔

عوام نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہیں نہ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں ایماندار لوگوں کا چناؤ کیا جا ئے۔