اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون *شہزاد ندیم بخاری* کی ہدایات پر اور *ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر* کی نگرانی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) اسلام آباد نے ویزا فراڈ میں ملوث ایک اہم ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
مورخہ *07 مارچ 2026* کو بدنام زمانہ ایجنٹ *امتیاز نذر* کو *اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ* سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم معصوم شہریوں کو یورپی ممالک کے ویزے دلوانے کے بہانے بھاری رقوم بٹورتا تھا اور خود کو ایف آئی اے کا حاضر سروس *سب انسپکٹر ظاہر کر کے* امیگریشن کلیئرنس کروانے کا جھانسہ دیتا تھا۔
ملزم کی گرفتاری ایک متاثرہ شخص کی نشاندہی پر *Trap / پلانڈ کارروائی* کے دوران عمل میں لائی گئی جس میں *ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF)* کے عملے نے بھی معاونت فراہم کی۔
ملزم کو *ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد* نے تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے *تین موبائل فونز* برآمد ہوئے جن میں متاثرین اور سہولت کاروں سے متعلق معلومات موجود ہیں جبکہ ایک *جعلی ایف آئی اے سروس کارڈ* بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف *ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد* میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد













