اسلام آباد (ٹی این ایس) توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے دوران ایندھن بچانے کے لے پنجاب اور بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے دوران ایندھن بچانے کے لے پنجاب اور بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے’ حکام نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ تمام اسکول، کالج اور اعلیٰ تعلیمی ادارے آج سے 31 مارچ تک بند رہیں گے’ حکومت کے یہ اقدامات ملک بھر میں ایندھن کے تحفظ کے لیے ہنگامی حکمت عملی طور پر کیے ہیں، کیونکہ ملک کو توانائی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کا سامنا ہے’ یہ بندش ایک کشیدہ علاقائی صورتحال کے درمیان ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعہ سے پاکستان کی توانائی کی فراہمی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں