اسلام آباد (ٹی این ایس) سفارت کاری اور مذاکرات سے متعلق بعض خبریں قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ قرار

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کے دفتر خارجہ نے میڈیا میں گردش کرنے والی جعلی خبروں کو قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ معلومات قرار دے دیا۔ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق جعلی معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں، جس پر وضاحت کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔بیان کے مطابق سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل رازداری اور احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ کسی بھی پیش رفت یا فیصلے کے حوالے سے صرف سرکاری اعلامیوں کا انتظار کیا جائے، اور غیر مصدقہ اطلاعات نشر کرنے سے احتیاط برتی جائے۔