نوازشریف کا واپس آنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، شیخ رشید

 
0
3812

اسلام آبادستمبر25(ٹی این ایس):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نےان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کےالیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کےلیے اہم ہیں۔