اسلام آباد (ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 (ایچ)(1) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ نااہلی کا فیصلہ عدالتی سزا کی بنیاد پر کیا گیا، جبکہ الیکشن کمیشن نے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دے دی ہے۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 7 مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔













