راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال سید علی حسین نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس)  سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال سید علی حسین نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا

تھانہ رتہ امرال نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 مقدمات درج کرکے13 افراد کو گرفتار کیا ہے،

سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں سرچ آپریشن جاری،

ٹیننٹ رجسٹریشن رپورٹ کی روزانہ کی بنیاد پر سینئر افسران کی جانب سے پڑتال کی جارہی ہے،

شہری کرایہ داروں اور ملازمین کی متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز یا پنجاب پولیس موبائل ایپ سے فوری رجسٹریشن کروائیں،

شہری کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع ہمارے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا قریبی پولیس اسٹیشن میں دیں آپکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

یاد رکھیں، کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانا قابل سزا جرم ہے،

راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام یونین کونسلز اور علاقوں کے ذمہ داران، چیئرمین، کونسلرز،مارکیٹ ہائے کے صدور سے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی لیے جارہے ہیں،

تمام شہریوں پر لازم ہے کہ کرایہ داری اور ملازمین کا اندراج فوری طور پر ہر صورت یقینی بنائیں،