اسلام آباد (ٹی این ایس) اسرائیلی فوجیوں کی سی این این کی ٹیم کے ساتھ غنڈہ گردی’ تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی ‘ صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا اور حراست میں لے لیا عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے’ زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا













