رحیم یارخان (ٹی این ایس) معروف بزنس مین چوہدری عاطف غفار کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی اہم سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار اور دوستانہ تھا جہاں شرکاء نے چوہدری آصف غفار کے ساتھ اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں ممبر سپریم کونسل جنوبی پنجاب انجمن تاجران عدنان جلیل بھٹی، حاجی مختار احمد ببی، ڈائریکٹر سیف واٹر ٹیکنالوجی چوہدری خالد محمود، عبداللہ ٹریڈرز انجینئر آفتاب احمد، محمد زاہد اور منیجنگ ڈائریکٹر این ڈی سی انیس کورائی سمیت دیگر معززین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے چوہدری عاطف غفار کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عاطف غفار نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ وہ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔تقریب کے دوران باہمی گفتگو، یادگار لمحات اور خوشگوار ماحول نے اس محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری عاطف غفار مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کی منازل طے کرتے رہیں گے اور اپنے کاروباری و سماجی حلقوں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔













