اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس میں تقریبًا چار دہائیوں تک انتھک اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دینے والے نائب قاصد محمد شریف اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس میں تقریبًا چار دہائیوں تک انتھک اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دینے والے نائب قاصد محمد شریف اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اے آئی جی انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ نے ریٹائرڈ ہونے والے نائب قاصد کو مستقبل کی زندگی کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے یادگاری تحائف پیش کئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تقریبًا چار دہائیوں تک انتھک اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دینے والے نائب قاصد محمد شریف اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔اس سلسلہ میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں اسسٹنٹ انسپکٹرجنرل آف پولیس انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔اے آئی جی انوسٹی گیشنز نے ریٹائرڈ ہونے والے نائب قاصد محمد شریف کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے۔جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا۔آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔ دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیںجس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔ اے آئی جی انوسٹی گیشنز نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے نائب قاصد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور تحائف پیش کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا