جعلی اکاؤنٹس کیس، سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

 
0
350

اسلام آباد ستمبر 5(ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم جےآئی ٹی بنارہےہیں جوہر15دن میں رپورٹ دے گی،جے آئی ٹی ارکان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بنچ نےجعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹا موٹا اسکینڈل نہیں ہے ،لوگوں کے اکاؤنٹس میں فرشتے پیسے جمع کرا گئے،اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے والے فرشتوں کو تلاش کرنا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک دیتے ہیں،35 ارب روپے کس کے تھے یہ رقم کدھر چلی گئی ، ہم کیس میں اب تک کی تفتیش ختم کر کے جے آئی ٹی سے تحقیقات کرا لیتے ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ منی لانڈرنگ کے معاملے پرجے آئی ٹی بنانے جارہے ہیں،جے آئی ٹی کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کریں گے،جے آئی ٹی سندھ میں ہی کام کرے گی جوہر 15 روز بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کرےگی۔
عدالتی کارروائی کے دوران اس موقع بشیر میمن نے تجویز دی کی کہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب اور ایس ای سی پی کانمائندہ شامل کیاجائے،جے آئی ٹی میں اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کانمائندہ بھی شامل ہونا چاہئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان کے نام ہم تجویز کریں گے۔