اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارلحکومت کی مجموعی صورتحال

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارلحکومت کی مجموعی صورتحال، ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے تحت تھانہ جات کی اپ گریڈیشن اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ ۔تمام افسران کو اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیراتی پیش رفت کو جلد مکمل کرنے اور ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید منظم بنانے کے واضح اور جامع احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اے آئی جی لوجسٹکس عبد الحق عمرانی ،اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ ،اے آئی جی سپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی ،سینئر سپرٹینڈنٹ جیل علی اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے شرکت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے میٹنگ میں وفاقی دارلحکومت میں امن و امان ،مجموعی سکیورٹی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو ضلع بھر میں امن و امان کی قیام کو یقینی بنانے اور بھرپور سکیورٹی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور یہی ہماری اولین ترجیح ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے SIPS پروٹوکول کے تحت تھانہ جات کی اپ گریڈیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو تھانہ جات اور دیگر دفاتر کے زیر التواءتعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تھانہ جات کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین ماحول میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے ۔انہوں نے تمام افسران کو جاری مزید ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیراتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے تمام افسران کو تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے اور جیل کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کئے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے۔میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے