اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول کے دوسرا بیج کی گریجویشن تقریب کا انعقاد۔

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول کے دوسرا بیج کی گریجویشن تقریب کا انعقاد۔21روزہ تربیتی کورس میں خواتین کو کار اور سکوٹی ڈرائیونگ کے ساتھ گاڑی کی مینٹینس اور ٹائرز کی تبدیلی کی تربیت دی گئی، سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو اسناد جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں “آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ اسکول “کے دوسرے بیچ کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ اسکول کے دوسرے بیچ میں شامل خواتین کو 21 روزہ خصوصی تربیتی کورس میں کار اور سکوٹی چلانے کی عملی مہارت سکھائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کی بنیادی دیکھ بھال، مینٹیننس اور ٹائر تبدیل کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی،سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تقریب کے دوران تمام خواتین میں اسناد تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی اڑان اسکول آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے وژن کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکول خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ان میں اعتماد اور خودمختاری کو بھی فروغ دیتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کی محفوظ اور خودمختار نقل و حرکت کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے اور خواتین کے خوابوں کو پرواز دینے کی عملی کاوش ہے، یہ اقدام خواتین کے آزادانہ اور محفوظ سفر کیلئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا،سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ اسکول کے تیسرے بیچ کے لیے رجسٹریشن جاری ہے،اس اسکول میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی انتظامات کئے گئے ہیں اور یہاں خواتین انسٹرکٹرز کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ اسکول جڑواں شہروں کی طالبات اور ورکنگ ویمن کے لیے ایک خصوصی سہولت ہے، جس سے خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت اور خوداعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔