سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پنجاب ہاؤس میں چودھری نثار علی خان سے ملاقات

 
0
376

اسلام آباد ستمبر 25(ٹی این ایس): سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی پنجاب ہاؤس میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چودھری نثار علی خان نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ چودھری نثار علی خان نے وطن واپس آنے پر نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر بھی بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف لندن واپسی پر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے وہ قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ نواز شریف آج صبح ہی لندن سے واپس پاکستان آئے ہیں۔ ان کی پنجاب ہاؤس آمد کے بعد سے ہی پنجاب ہاؤس میں ن لیگی رہنماؤں اور وزرا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔