عمران صاحب آپ کرپشن ,اثاثوں ،ْانسداد دہشتگردی,یہودیوں اور ہندوئوں,زکواة کے پیسے پر جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں,آپ استعفیٰ کب دیں گے, مریم اورنگزیب

 
0
440

اسلام آباد ،نو مبر24(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آپ کرپشن ،ْ اپنے اثاثوں ،ْانسداد دہشتگردی ،ْیہودیوں اور ہندوئوں ،ْ زکواة کے پیسے پر جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں ،ْآپ استعفیٰ کب دیں گے ،ْ آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا ،ْآپ کو پاکستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ فساد پھیلانا کب بند کریں گے عمران صا حب ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا مگر شرم آپ کو نہیں آتی ،ْعمران صاحب آپ عایشہ گلالی سے معافی کب مانگیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ،ْانسداد دہشت گردی، یہودیوں اور ہندوئوں ،ْ زکواة کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں آپ استعفیٰ کب دیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ عمران صاحب جہانگیر ترین اور گنڈاپور سے استفاہ کب لیں گے عمران صاحب آپ کی پارٹی کرپٹ لوگوں کا مافیا ہے جس کی سرپرستی آپ کررہے ہیں ،ْعمران صاحب آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو پاکستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ،ْعمران صاحب کے پی کے میں آپ کی حکومت کا کالا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ آج بھی امپائر کی اٴْنگلی کے انتظار میں ہیں ،ْعمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ اس کا نواز شریف سے موازنہ نہیں کیاجا سکتا انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے ،ْعمران صاحب آنکھیں اور کان کھولیں پاکستان کی عوام کیا کہ رہی ہے ،ْعمران صاحب پورا پاکستان آپ کی اصلیت جان چکا ہے انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان آپ سے نفرت کرتے ہیں ۔