اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن ،3 افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

 
0
528

اسلام آباد نومبر 3(ٹی این ایس)وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں  پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے گریڈ 21 کے تین  افسران کی تقرری و تبادلے کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد اشرف کی تقرری و تبادلہ  ایڈیشنل سیکرٹری،انٹر  کارڈینیشن ڈویژن میں کر دیا ہے،

ایڈیشنل سیکرٹری ،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈولیپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر جمال یوسف کا تبادلہ  ایڈیشنل سیکرٹری،انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن  ڈویژن میں کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری،انٹر  کارڈینیشن ڈویژن ڈاکٹر جمال ناصر  کا تبادلہ و تقرری ایڈیشنل  سیکرٹری ،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈولیپمنٹ ڈویژن میں کر دیا گیا ،اس ضمن میں بروز جمعہ باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ہے۔