راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،6 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 15 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 15 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













